ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان فیڈریشن آف یونا ئٹیڈ ٹریڈ یونین کا یکم مئی مزدور ڈے پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں اجلاس ہوا ،صدر شیخ اسماعیل ، جنرل سیکرٹری میاں حفیظ احمد جوئیہ، چیئرمین ملتان ڈویژن ملک حماد اصغر ڈوگر ، سنیئرر نائب صدر طفیل احمد قریشی ،لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ ملک پرویز اختر،ضلعی صدر ملک اختر عباس جوئیہ، عابد حسین شیخ ،عدنان حسن نےشرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہ 50 ہزار کی جائے، ڈیتھ گر انٹ ،شادی گرانٹ، ای آئی او بی کے تحت ملازمین کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 17 اے کے ملازمین کو کنفرم کیا جائے، اجلاس سے سینیئر نائب صدر ملتان ڈویژن طفیل احمد قریشی،ملک پرویز اختر ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر آل پاکستان فیڈریشن یونین نے بھی خطاب کیا ۔