• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات ، اربوں ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی ،مجلس وحدت مسلمین

لاہور(خبرنگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں من پسند نتائج کے حصول کے لیے پنجاب حکومت اپنے ماتحت اداروں کو جس طرح استعمال کر رہی ہے وہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حق رائے دہی کے استعمال کی اگر اجازت نہیں دینی تھی پھر ضمنی انتخابات کی مد میں قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی۔جابر حکمران ماضی کے آمروں کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھیں جنہیں دنیا آج ڈکٹیٹر اور مطلق العنان جیسے بدترین القاب سے پکارتی ہے۔ مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47والوں نے اِس بار پریزائیڈنگ افسران کےذریعے پولنگ ایجنٹس سے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دستخط کرالئے تاکہ اِن کے بے ایمانی نہ پکڑی جائے ۔
لاہور سے مزید