• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ما ہ کے دوران 5332 افرادکی جیبیں کٹ گئیں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 5332شہری جیب تراشوں کا شکار بنے، 2182وارداتوں کے ساتھ سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔ دوسرے نمبر پرماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 830 ، تیسرے نمبر اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 695 وارداتیں ہوئیں ۔ صدر ڈویژن میں 689، سول لائنز ڈویژن میں 638مقدمات درج ہوئے۔کینٹ ڈویژن میں 322وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔جیب تراشی کی زیادہ وارداتیں ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں میں ہوتی ہیں۔ مزاروں، درباروں، مسافر بسوں، بازاروں میں بھی جیب تراش متحرک رہتے ہیں۔ کئی شہری خواری سے بچنے کے لئے جیب کٹوانے کے بعد جیب تراشی کا مقدمہ بھی درج نہیں کراتے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں جیب تراشوں کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ان سے رقم لیکر اصل مالکان تک بھی پہنچائی ہے۔
لاہور سے مزید