• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیل گبول کی کامیابی کیخلاف پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 239 سے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوئی ہے۔

ٹریبونل نے نبیل گبول و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

لیاری این اے 239 سے کامیاب پیپلز پارٹی رہنما نیل گبول کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

ٹربیونل نے نبیل گبول، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ آفیسر اور دیگر سے 7 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

نبیل گبول کی کامیابی کو این اے 239 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر بلوچ نے چیلنج کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید