• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید حمید والدہ کی پاکستان میں تدفین کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (نمائندہ جنگ ) روز نامہ جنگ اور جیو کے صحافی راجہ خورشید حمید جو والدہ کے انتقال پر پاکستان روانہ ہو گئے تھے ،واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی ،سماجی رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ تعزیت کرنے والوں میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری بشیر رٹوی، مسلم لیگ ن لوٹن کے جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ نثار خان، راجہ بنارس خان ،راجہ عامر خان ،جمیل خان ،سید محمود حسین شاہ، سید زمرد حسین شاہ، راجہ نواز خان، راجہ محمد رفیق، صحافی شہزاد علی، محبوب الہٰی بٹ، شیخ شبیر حسین اور ابرار حسین شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید