کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی معاشی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے بڑی قوتوں کے دبائو سے باہر نکلنا ہوگا،اگر موجودہ حکومت نے اس حوالے سے مثبت پالیسی تشکیل نہیں دی تو ملک ہمیشہ آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کا غلام رہے گا، امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بارے میں مختلف ملکوں کو پابندی کے سامنے کی دھمکی افسوس ناک ہے۔