• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: ن لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8، 8 قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ

قومی اسمبلی—فائل فوٹو
قومی اسمبلی—فائل فوٹو

تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کو 13، پیپلز پارٹی کو 8، سنی اتحاد کونسل کو بھی 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں آئی پی پی کو 1 قائمہ کمیٹی کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم تعداد کے باعث کمیٹیوں کی سربراہی نہیں ملے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے گی۔

پی اےسی کے لیے اپوزیشن کی طرف سے نام آنے کے بعد حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

تمام کمیٹیوں کے حتمی فیصلے ایک ہفتے میں کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید