• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR سے باہر تعینات متعدد 8 اعلیٰ افسران کی ڈیپوٹیشن ختم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے باہر تعینات متعدد اعلیٰ افسران کی ڈیپوٹیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوری طور پر وزیر اعظم نے 8 اعلیٰ افسران کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انکی خدمات ایف بی آر کو واپس کرنے کے باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کریگا۔ گریڈ 22 اور 21 کے جن 8 افسران کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کی جائینگی ان میں کسٹمز گروپ گریڈ 22 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن احمد مجتبی میمن، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت بحری امور سیدطارق ہدی شاہ، کسٹم سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور ممبر ٹیکنکل کسٹم اپیلٹ ٹریبو نل محمد عامر اورعبد الباسط چوہدری شامل ہیں۔ ان لینڈ ر یونیو سروس کےگریڈ 21 کے افسر محمد طارق چوہدری اور شعبان بھٹی کی ڈیپوٹیشن ختم کی جارہی ہے جو اس وقت اکا ؤنٹنٹ ممبر اے ٹی آئی آر تعینات ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لا ئف انشورنس کا ر پو ریشن آفتاب امام اور اکا ؤنٹنٹ ممبر اے ٹی آئی آر ناصر اقبال کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر میں کی جو آنے والی حالیہ بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید