• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر طارق غنی نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کیلئے نامزد

اسلام آباد( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21میں تر قی کیلئے لازمی نیشنل ڈیفنس یو نیو رسٹی اسلام آ باد کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کیلئے ان لینڈریونیو سر وس کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر طارق غنی کو اضافی طور پر نامزد کر دیا ۔ گر یڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیر یئر مینجمنٹکورس ( ایم سی ایم سی )کیلئے کی گئی نامزدگیوں میں مزید تبد یلیاں کی گئی ہیں۔ نامزد نو افسروں کے نام واپس لئے گئے جبکہ سات نئی اضافی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ان میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی الطاف احمد شیخ‘ وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی افسر علی بن طارق‘وزیراعظم کے سیکیورٹی افسر تصور اقبال‘ وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکیورٹی افسر محمد عمران‘ایس ایس پی آپریشنز ملتا ن محمد عمران ‘کسٹم سروس کے وسیم فیروز ‘ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر ان الحسن خواجہ اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اشفاق خان شامل ہیں۔جن سات افسروں کی اضافی نئی نامزدگی کی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سندھ حکومت میں تقرری کے منتظر عرفان سلام، خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات شاہانہ خلیل، ڈپٹی سیکر ٹری کابینہ کراچی کنول نظام ‘ ایگزیکٹو انجنئر پی ڈبلیو ڈی سکھر شعیب فر حان ‘ ایگزیکٹو انجئنر پی ڈبلیو ڈی پشاور عرفان اللہ ‘ نیول ہیڈ کوارٹر کے جی ایس او ظفر عبا س اور جی ایس او محبو الحسن چیمہ شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔کورس 29 اپریل سے 5جولائی 2024تک منعقد ہو گا۔ کورس بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید