• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ بیوروکریسی کے 18 سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ٹاپ بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 18 سےزائد افسروں کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کیلئےاعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہو گاجس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ کے اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔گریڈ21سے22 کے لیے 18 سے زائد آسامیوں پرترقی کیلئے ورکنگ پیپرتیار کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایک سال کے بعد ہوگا۔ اس سے قبل اپریل 2022میں ہائی پاوربورڈ کا اجلاس ہوا تھا۔ جن افسروں کو اس بورڈ میںترقی دیے جا نے کا امکان ہے ان میں پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس سے تعلق رکھنے والے سیکریٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمن گیلانی‘ سیکریٹری پاورڈویژن راشد محمود‘سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی ‘ ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود‘ ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا‘ چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی ‘ چیف سیکرٹری پنجاب زا ہداختر زمان ‘ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز,ندیم محبوب‘ عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ،مصدق احمد خان،عطاء الرحمن ‘ پولیس سروس کے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن ‘احمد مکرم،بی اے ناصر ذوالفقارخان اوراحسان صادق ‘غلام رسول زاہد کوکوگریڈ 22 میں ترقی دینےکا جائزہ لیاجائے گا۔سیکر ٹیریٹگروپ کے اویس نعمان کنڈی ‘ عبد الستار کھوکھر ‘ عامر ارشاد شیخ اور چوہدری محمد ایوب کو ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید