• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ہزار سے زائد رجسٹرڈ NGOs کو چیرٹیز قوانین سے آگاہی کیلئے ٹریننگ دینے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب چیرٹیز کمیشن نے صوبے میں رجسٹرڈ 6ہزار سے زائد این جی اوز اور فلاحی اداروں کو انٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر جدید چیرٹیز قوانین بارے آگاہی کے لئے مرحلہ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے،فلاحی اداروں کو بتایا جائیگا، جمع شدہ فنڈز مقصد پر خرچ نہیں ہو رہے تو جرم کے زمرے میں آئیگا،۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب میں این جی اوز ، فلاحی اداروں اور ٹرسٹوں کی ریگولیٹری اور مانیٹری باڈی پنجاب چیرٹیز کمیشن کے تحت اس ٹریننگ کا آغاز 8 مئی کو لاہور ڈویژن سے کیا جائیگا۔ اس ٹریننگ پروگرام میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، پنجاب چیرٹیز کمیشن ، محکمہ انڈسٹریز ، پنجاب بورڈ آف ریونیو اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے ساتھ رجسٹرڈ این جی اوز، ٹرسٹوں اور فلاحی اداروں کے افراد کو قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید