• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، مقامی کی سیل میں کمی ریکارڈ

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں کاریں عام صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا چالیس فیصد تک کمی آچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں درآمدی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ جبکہ مقامی گاڑیوں کی سیل میں کمی دیکھی گئی ہے، نئی بجٹ میں بھی گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان میں مقامی گاڑیوں پرٹیکسوں کی شرح 35 سے 45فیصد ہے، ہمسایہ ممالک میں کاروں پرٹیکس کی شرح 15 سے 20 فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید