• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرٹیلائزرز، خوردونی تیل، مشیری کے سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس تاخیر کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2روز سے فرٹیلائزرز، خوردونی تیل، مشیری کے سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم اعجاز کا کہنا ہے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران اور عملے نے2 روز سے ہڑتال کررکھی ہے، ہڑتال کے باعث پی ایس کیو سی اے کی جانب سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو کلئیرنس سرٹیفیکٹس جاری نہیں ہو رہے جس سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس نہیں ہو رہی اورایکسپورٹ اور امپورٹ کئے جانے والے سینکڑوں کنٹینرز پورٹ پرپھنس گئے۔خرم اعجازنے بتایا کہ دو دن سے خاص طور پر فرٹیلائزرز، خوردونی تیل، مشیری کا سامان کلئیر نہیں ہو رہا ۔خرم اعجاز نے کہا کہ اگرسامان نہیں بھیجا گیا تو امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو ڈیمریج کی مد میں کروروںکا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید