• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کے لیے ’’دی گلاس ورکر‘‘ کا انتخاب

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔دی گلا س ورکر ہالی ووڈ اور جاپانی اینی میٹڈ فلموں کے ساتھ سرکاری مقابلے میں مقابلے کیلئے منتخب کی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے۔ ʼدی گلاس ورکرʼ کا ورلڈ پریمیئر جون 2024 میں اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول میں ہوگا، جو دنیا کا سب سے قدیم اور سب سے باوقار اینی میشن فلم فیسٹیول ہے۔ یہ ان چار بین الاقوامی اینیمیٹڈ فلم فیسٹیولز میں سے ایک ہے جو انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہے۔ مقابلے میں شامل دیگر فلموں میں اسپین کی Sultana’s Dream، کوریا کی Gill South، فلپائن کی The Missing، چیک ری پبلک کی Living Large، اسپین پناما کی Black Butterflies، برازیل کی Our Crazy Love، ہنگری کی Pelikan Blue، سوئٹزرلینڈ کی Jurnery Of Shadows، کینیڈا کی Sunburnt Unicorn اور جاپان کی The Birth of Kitaroشامل ہیں۔ جیو فلمز پیش کرتا ہے، پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ʼدی گلاس ورکرʼ جسے مانو اینی میشن اسٹوڈیوزنے بنایا ہے۔ یہ فلم رواں موسم گرما میں جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔دی گلا س وکرکے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا ہے کہ ʼʼمیں نے یہ سفر 10 سال پہلے 2014 میں شروع کیا تھا۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ ممکن ہے۔ ʼدی گلاس ورکرʼ پر یقین کرنے کی ٹیم، نہ صرف ایک فلم کے طور پر، بلکہ اس کی نمائندگی کرتی ہے جو کہ استقامت کی طاقت کی علامت ہے۔ ”دی گلاس ورکر“ کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ فلم فیسٹیول میں ہماری پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم کا انتخاب کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بین الاقوامی اینیمیشن انڈسٹری کی طرف سے تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔ ما نو اینیمیشن اسٹوڈیو پاکستان کا پہلا ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیشن اسٹوڈیو ہے، جو کراچی میں واقع ہے۔ اس اسٹوڈیو کو اس کے تین پارٹنرز بانی عثمان ریاض، شریک بانی مریم پراچہ اور سی ای او خضر ریاض چلا رہے ہیں۔ اسٹوڈیو کے دفاتر لاس اینجلس اور کراچی میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید