کراچی(اسٹاف رپورٹر) ʼʼمعرکہ حقʼʼ کے عنوان سے جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن صدر ٹاؤن کی جانب سے ڈسٹرکٹ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئز اور تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صدر ٹاؤن، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، سندھ گورنمنٹ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔