کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6خیابان راحت کے قریب بنگلے کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈ اختر رضا ولد لطف علی اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی بنگلے کے باہر بنی پودوں کی کیاری کی دیوار پر سر لگنے سے جاں بحق ہوا۔