کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہر بھر میں رہائشی عمارتوں، دیواروں اور دیگر مقامات پر بل بورڈ لگانے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مون سون کا موسم ہے، زیادہ بارشوں میں سائن بورڈز اور ہورڈنگ بورڈز شہریوں پرگرسکتے ہیں۔