• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: بچی سے زیادتی کا شبہہ، ایک شخص کے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ دی گئیں

پنجاب کے شہر پتوکی کے محلہ ملک پورہ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگالی۔ بچی سے مبینہ زیادتی کے شبہہ پر اہل علاقہ نے ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہریوں نے مشتبہ شخص کے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ ڈالیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ مشتبہ شخص کا منہ کالا کرکے، گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر گدھے پر بٹھاکر گھماتے اور ویڈیو بناتے رہے۔

اہل علاقہ نے مشتبہ شخص کو 3 گھنٹے تک حبس بےجا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی جان بچائی اور 4 افراد کو زیر حراست میں لے لیا۔

قومی خبریں سے مزید