• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پر ایف آئی اے کا چھاپا، ماہ وش عمر کو ساتھ لے گئے

کراچی(عبدالماجدبھٹی)ایف آئی اے نے پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چھاپا مارا، ایف آئی اے حکام پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ماہ وش عمر کا بیان ریکارڈ کیا۔ 

چھاپے کے بعد پی سی بی اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔پی سی بی نے چھاپے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ان کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا۔

 یہ چھاپا اس لئے حیران کن ہے کیوں کہ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں۔ ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ وہی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی نیوزی لینڈ کی سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے علاوہ باکس آفس کے زریعے فروخت ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید