• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اعظم کے عہدے سے مستعفی

راولپنڈی(جنگ نیوز) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفےکا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ سکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتہ شرکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کیلئے دباؤ تھا اور ان کو گرین پارٹی کے علاوہ سکاٹش لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کاسامنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید