• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلہ، گڑ منڈیوں اور کولڈ اسٹورج کے قیام کی تجویز پیش

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدرفواد اسحق نے صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طرز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن ما رکیٹ کے نا م پر اشیا ء خو ردونوش، غلہ، گڑ منڈ یو ں اور کو لڈ اسٹورج کے قیا م کیلئے تجو یز پیش کی ہے اور 40فٹ لمبے اجنا س و دیگر اشیا ء سے لدے سے ٹر کو ں کے ہموار ا ٓمدورفت کے روڑ انفر اسٹکچر کے بہتری اور ر ینگ روڑ، دیگر لنک سٹر کوں کو براستہ طورخم بارڈر تک رسا ئی اورمو اصلات کے نظا م کو بہتر بنا نے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جاوید اقبال خٹک کا اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبرہاؤس دورہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کے پی ازمک کے چیف کمرشل آفیسر عادل صلاح الدین اور چیف زونز مینجمنٹ آفیسر صاحبزادہ فخر عالم اور دیگربھی موجود تھے ۔فواد اسحق نے صوبے میں صنعتی ترقی اور کارخانہ داروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بندرگاہ سے دوری کی وجہ سے پہلے ہی سے صوبہ کا تاجر ٗ صنعت کار کافی مشکل سے دوچار ہیں۔
پشاور سے مزید