کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں اداروں کے درمیان کسی قسم کا ٹکرائو پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا،ماضی میں حکومت، عدلیہ اور دفاعی اداروں کے درمیان جو کچھ ہوچکا ہے اس کو بھول کر تمام افراد کو مل کر چلناہوگا،پی ٹی آئی نے پہلے ہی اداروں کے خلاف مہم چلاکر کو ملک کو بدنام کرنے کا اسلسلہ شروع کیا ہوا ہے، اس وقت اداروں کو ایک پیج پر آکر کو ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،پچھلے پانچ سال کے دوران ملک کو جس قدر معاشی تباہی کاسامنا کرنا پڑا ہے، اب غیر ملکی قرضوں اور سرمایہ کاری سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا سنہری موقع ہے اگر اس بار بھی ہم تصادم کا شکار ہوگئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔