• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں گرمی میں شدت سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور سرکاری ونجی اسپتالوں میں گیسڑو کے کیسز عام معمول سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں گیسٹرو کے روزانہ 45 سے 50 مریض آرہے ہیں۔سول اسپتال کراچی میں بھی 30سے 40مریض آر ہے ہیں ۔ ماہرین صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ، پانی ابال کر پئیں ، گھر کا کھانا کھائیں ، سبزیاں زیادہ استعمال کریں ، بار بار ہاتھ دھوئیں اور احتیاط کریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید