• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درختوں کی کمی سے گرمی کی شدت کا سامنا ہے، ماہرین

کراچی(جمشید بخاری) کراچی میں درختوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے شہر کو گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شجر دشمن ترقیاتی حکمت عملی کے باعث شہر میں صرف تین فیصد گرین اسپیس رہ گیا ،شہر قائد ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت ہے جس میں کسی حد تک کمی ادارہ جاتی شجرکاری، درختوں کی حفاظت، گرین اسپیس میں پھیلائو اور ماحول دوست شہری انتظام سے ممکن تھی تاہم شہری اقتدار کے حصول میں رسہ کشی اور مقامی سیاست کی باہمی ریشہ دوانیوں اور بلدیاتی بدانتظامی نے شہر کو دہکا کر رکھ دیا ہے ماہرین کے مطابق ہزاروں میل ساحلی پٹی پر آباد ہونے کے باعث سمندری ہوائوں کے طفیل یہ شہر آلودہ ترین ہونے سے تو بچ جاتا ہے کیونکہ سمندری ہوائیں آلودہ فضائوں کو مشرق کی جانب دھکیل دیتی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید