• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں 3 افراد جاں بحق، نومولود اور ایک شخص کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ ہاکس بے سائیکل چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ فیاض احمد جاں بحق ہوگیا، تین ہٹی لیاری ایکسپریس وے پل کے نیچے ٹریفک حادثے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، ائیر پورٹ چھوٹا گیٹ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے،دریں اثنا بلدیہ گلشن مزدور میں کچرا کنڈی سے نومولود کی لاش ملی جو فلاحی ادارے کے حوالے کردی گئی ، مچھر کالونی میں نالے سے لاش برآمد ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید