• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمانی بلڈر کے خلاف ایس بی سی اے کا نوٹس معطل، ناظر مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جسٹس فیصل کمال عالم پر مشتمل سنگل بینچ نے جمانی بلڈر و دیگر کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹسز معطل کرتے ہوئے ناظر مقرر کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ناظر کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود جا کر موقع پر انکوائری کریں اور اس بات کا تعین کریں کہ تعمیراتی سامان کی وجہ سے کوئی سڑک اور گلی متاثر ہے یا نہیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیں کہ جائے مقام پر چہار دیواری لگی ہوئی ہے یا نہیں، عدالت نے ناظر کو ہدایت کی ہے آئندہ تین روز میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ، جسٹس فیصل کمال نے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ساؤتھ اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید