• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد کیس، نیوی افسر کو توہین عدالت کے سمن جاری، طلب کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف کے ذریعے پاکستان نیوی کے افسر کو گھریلو تشدد کے کیس میں توہین عدالت کے سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی راشد علی اُجن نے گھریلو تشدد کے کیس میں پاکستان نیوی کے افسر کو چیف آف نیول اسٹاف کے ذریعے توہین عدالت کے سمن جاری کرتے ہوئے ا فسر کی جانب سے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر اور مقدمے کی سماعت میں بارہا طلب کیے جانے پر پیش نہ ہونے پر سمن جاری کردیے۔عدالت نے سمن چیف آف نیول اسٹاف کے ذریعے بھیج دیئے ۔ طاہر اقبال ملک ایڈووکیٹ کے مطابق افسر پر ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا ،عدالت نے افسر کو 28 مئی 2024 کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کے افسرارقم نوید کو معزز عدالت نے اپنے جنوری 2024کے عبوری حکمنامہ میں حکم دیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو قانونی مدت تک ماہانہ بیس ہزار روپے دے اور بحیثیت والد کے دونوں بچوں کو فی کس بیس ہزار روپے ادا کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید