• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی کا ایم سی ایم سی کورس؛ ساتویں مرتبہ ردو بدل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی کے افسروں کیلئے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازم مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 40ویں مِڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے افسران میں ساتویں مرتبہ ردوبدل کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تربیتی کورس کیلئے نامزد گریڈ18 کے17افسروں کے نام واپس لے لئے غیر معمولی طور پر ردوبدل کورس شروع ہونے کے 9 دن بعد بھی کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ 29 اپریل سے شروع ہونے والا کورس 5 جولائی 2024 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں جاری رہے گا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 9، پولیس سروس کے 5، آفس مینیجمنٹ گروپ کے 3 اور وزارتِ دفاع کے ایک افسر کی نامزدگی منسوخ کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید