• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس، ریٹائرمنٹ، پنشن کے حقدار قرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے حقدار قرار، صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی، ریٹائرمنٹ کا اطلاق 30 جون2021 سے ہوگا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک ریفرنس کی بنیاد پر انکو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا ، سپریم کورٹ کےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر 22 مارچ کو فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا اور11 اکتوبر 2018کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر کی جانب سے انکی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید