• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن، سمجھوتے پر عمل میں 6 ماہ توسیع مانگ لی گئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ایک بڑی اور اہم پیشرفت کے تحت پیٹرولیم ڈویژن نے مقامی ریفائنریوں کےلیے اپ گریڈ یشن سمجھوتے پر عملدرآمد میں توانائی پر کابینہ کمیٹی (سی سی او ای) سے6ماہ کی تو سیع کےلیے کرنا ہے ۔تا کہ اس کے لیے ملک کی دو بڑی ریفائنریوں پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) اور سینئر جیکوکےلیے گنجائش نکالی جا سکے ۔

 جن کی تیل صاف کرنے کی استعداد مجموعی کا50فیصد ہے ۔تاہم اس مجوزہ 6ماہ تا خیر کے نتیجے میں ریفائنریوں کی اپ گریڈ یشن میں 5سے6ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری میں تاخیر ہونے کا خد شہ ہے ۔ 

اس سے قبل عمل در آمد سمجھوتے کو لا گو کرنے کی تاریخ 22اپریل 2024ء تھی لیکن اپنے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچنے کے باعث پارکو اپنا اپ گریڈپر وجیکٹ دینے میں ناکام رہی ۔ 

اس کے علاوہ سینئر جیکو کو اپنے 47کروڑ 50لاکھ روپے کے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بقایاجات ایف بی آر کو ادا کرنے تھے ۔ تا ہم آئل کمپنیزایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی ) کے چیئرمین اور اٹک ریفائنری کے مینجنگ ڈائر یکٹر عادل خٹک نے کہا کہ اوگرانے گزشتہ 22اپریل کو ہی اٹک آئل ریفائنری(اے آر ایل ) نیشنل ریفائنری این آر ایل اور پاکستان ریفائنری (پی آر ایل ) نے عمل درآمد معاہدوں کی منظوری دے دی تھی ۔

اہم خبریں سے مزید