• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے 53 ملازمین فاقوں پر مجبور

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کی عدم توجہ کے باعث ڈینگی کنٹرول پروگرام کے 53ملازمین فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئےان ملازمین کو 2017 میں بھرتی کیا گیا بعد ازاں ڈینگی پروگرامشعبہ ویکٹر بورن ڈیزیز میں ضم ہوگیا تاہم یہ ملازمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انہیں2021، 2022 اور جون 2023تک معاہدے میں توسیع ملی اور ہر بار توسیع کے ساتھ محکمہ کو یہ ہدایت دی جاری رہی کہ خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتی کی جائے تاکہ محکمہ خزانہ سے ان ملازمین کیلئے اضافی بجٹ نہ لینا پڑے لیکن محکمہ نے ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کیں۔جنگ سے گفتگو میں ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ہر بار ان کے معاہدے میں توسیع آٹھ نو ماہ بعد کی جاتی رہی اور تنخواہ دس ماہ بعد اکھٹی ملتی رہی ۔ اس بار بھی وہ دس ماہ سے کام کر رہے ہیں جس کے اٹینڈس سرٹیفیکیٹ ان کے پاس ہیں لیکن اب ان سے کہا جارہا ہے کہ معاہدے میں توسیع نہیں ہوگی نہ تنخواہیں ملیں گی، وہ مکان کرایہ ، بچوں کے دودھ ، فیسوں ، یوٹیلیٹی بلوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید