• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین اپریل قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) درجہ حرارت میں اضافے سے بننے والے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم تریناپریل قرار دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کرنے والے ادارےکی رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل 11واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جون 2023سے اپریل 2024تک ہر مہینے نے کرہ ارض پرگرم ترین رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ گزشتہ 12ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.61ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید