• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکارہ اور ماضی کی چائلڈ اسٹار ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں چل بسیں

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

ہالی ووڈ اداکارہ اور ماضی کی چائلڈ اسٹار ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بچپن میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈیوگ چیس فلم دی رنگ اور لیلو اینڈ اسٹیچ میں اپنی یادگار اداکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔

اداکارہ کے بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوِگ چیس کا انتقال منگل کے روز ہوا، وہ ایک موذی مرض میں مبتلا تھیں اور رواں ماہ کے آغاز میں انہیں لاس اینجلس کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوِگ چیس نے 2002 میں لیلو اینڈ اسٹیچ  میں مرکزی کردار "لیلو" کو آواز دے کر شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اسی کردار کو ٹی وی سیریز میں بھی نبھایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید