• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل ہدف ورلڈ کپ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے، اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

ڈبلن (آئرلینڈ) میں میڈیا سے بات چیت میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ آج ٹریننگ سیشن کافی اچھا رہا، ہلکی پھلکی ٹریننگ کی کیونکہ کل میچ کھیل رہے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ لاہور میں کافی محنت کی تھی، آج اس کو ٹاپ اپ کیا ہے، تمام پلیئرز کا مورال بلند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کو اپنی کنڈیشن کا اندازہ ہے، آئرلینڈ کے پلیئرز کو کاؤنٹی کا بھی تجربہ ہے، اس کو کمزور حریف نہیں سمجھیں گے۔

قائم مقام ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں اپنی اسٹرینتھ پر پورا بھروسہ ہے، ہمیں اپنے کامبی نیشن کا پتہ ہے، معلوم ہے کہ ہمارے اوپنر کون ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں پاور پلے اچھا کھیلنا ضروری ہے، پلیئرز نے اس کی پریکٹس کی ہے۔ ہم نے مڈل اوورز کی تیاری کی ہے، اب اس تیاری پر عملدرآمد کا وقت ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہمارے بولرز کافی اچھے ردھم میں ہیں، نیٹس پر بولرز نے اچھی بولنگ کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید