• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی دیں، آگے بڑھیں، گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، امین گنڈاپور

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں گورنر راج لگایاتو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے ۔ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں‘ آئیں عام معافی کا اعلان کر کے آگے بڑھتے ہیں، ہم کہتے ہیں 9مئی یوم سیاہ ہے،جنہوں نے یہ کیا وہ قوم کے مجرم ہیں‘ پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو معافی مانگنےکو تیار ہوں، لیکن بے قصور نکلی تو معافی کون مانگےگا؟ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے،گورنر راج نہیں چلےگا۔ انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے‘ محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے کہہ دیا تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالیں گے، آج بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں سچ ثابت ہوئیں، میں نے زبان کھولی تو یہ دنیا میں کہیں منہ دکھانے لائق نہیں ہوں گے، 9مئی سے انہیں موقع ملا کہ یہ ہزاروں لوگوں کے گھروں میں گھسیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چپ ہیں، 9مئی کو ایک سال ہوگیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید