• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، پرائیویٹ گرلز اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

میرانشاہ( نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے پرائیویٹ گرلز پبلک سکول کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا ،دھماکہ رات کے وقت ہونے کی وجہ سے کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ 

مقامی و پولیس ذرائع سے موصولہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کب تحصیل شیواہ میں قائم پرائیویٹ گرلز سکول کی عمارت کو جمعرات کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا کر رکھ دیا جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تاہم دھماکہ رات کے وقت ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اہم خبریں سے مزید