• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشفاق احمد خلیل جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ڈائریکٹر جنرل (پی آر) ریجنل انفارمیشن آفس، پی آئی ڈی، پشاور اشفاق احمد خلیل کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ونشریات تعینات کر دیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ اطلاعات شفقت عباس کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارتِ اطلاعات کو واپس کردی گئیں۔پا کستان آ ڈ ٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ 20کے افسرمیانداد راہوجو کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت اور خیبر پختونخواہ کی صو بائی سروس سے تعلق رکھنے والےوفاقی سیکر ٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 7سیکشن افسروں کی آفس مینجمنٹ گروپ میں بطور سیکشن افسر تقرری ( بذ ریعہ ٹرانسفر )کی گئی ہے۔ تقرری کی منظوری سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر کی۔او ایم جی کا حصہ بننے والے ان سیکشن افسروں میں شمس الدین،عبدالقیوم اور ناہید اختر سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوشاد خالق اور محمد نعیم خان سیکشن افسر پاور ڈویژن اورعجاز احمد سیکشن افسر آبی وسائل ڈویژن اور محمد ظہیر سیکشن افسر خزانہ ڈویژن شامل ہیں۔ در یں اثنا ءسی ڈی اے انتظامیہ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات تین وفاقی افسروں کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سر نڈر کردی ہیں۔جن افسروں کو خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں ان میں آ فس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر شاہجہان ‘ او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر وقاص علی خان اوراو ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر مقصود احمد بر یرو شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید