• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن سینٹ کام کمانڈر جنرل ایرک کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات بشمول علاقائی سکیورٹی کے امور میں تعاون پر غورو خوص کیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ فوجی تربیت کے بارے میں بات چیت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سینٹ کام اور پاکستان آرمی کے درمیان تربیتی انٹریکشن کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ معزز مہمان کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور پاکستان کی اُن کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جو وہ علاقے میں امن‘ استحکام کیلئے مسلسل کرتا چلا آ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید