• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم آئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اپریل 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر27.9فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 24ء کے پہلے دس مہینوں کے دوران مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 23.8ارب ڈالر کی رقم آئی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے3.5فیصد زیادہ ہے۔ اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (712.0ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (542.3ملین ڈالر)، برطانیہ (403.2ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (329.2ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید