• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ریپ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 22 ہزار اشتہاری ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

کراچی(ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس دہشت گردی، قتل، اغوا برائے تاوان، گینگ ریپ، ڈکیتی اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم سمیت اہم مقدمات میں ملوث 22ہزار اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبے کے مختلف تھانوں میں درج اہم مقدمات میں ملوث 22 ہزار 7 ملزمان اشتہاری ہیں جو اب تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔ریکارڈ کے مطابق دہشتگردی کے مقدمات میں549اشتہاری ملزمان،قتل کے مقدمات میں 5ہزار 929،ڈکیتی کے مقدمات میں 3187،اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں 437، اغوا کے مقدمات میں572،منشیات کے مقدمات میں 1278،اغوا برائے زنا کے مقدمات میں 1557، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث5871اشتہاری ملزمان کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق زنا کے مقدمات میں15،حادثات کے مقدمات میں148،ریپ کے مقدمات میں 89، گینگ ریپ کے مقدمات میں 13،ڈکیتی/راہزنی اور نقب زنی کے دوران قتل کے مقدمات میں 92،گاڑی چھیننے کے مقدمات میں163،بھتے کے مقدمات میں 3،قابل اعتراض تقاریر کے مقدمات میں 3،ایکسپلوزو ایکٹ کے مقدمات میں40،مقدس مقامات کی بے حرمتی کے مقدمات میں 11،بجلی چوری کے مقدمات میں 79،سوئی گیس چوری کے مقدمات میں 5،تیل چوری کے مقدمات میں 30،مال مسروقہ کی برآمدگی کے مقدمات میں 69،حبس بے جا کے مقدمات میں 130، سرکاری ملازمین پر حملوں میں 1628، فراری ملزمان کے مقدمات میں 109،اور شاہراہ عام پر خواتین کے بے حرمتی کے مقدمات میں ملوث 16اشتہاری ملزمان اب تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید