• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ساؤتھ ایشین گیمز میں باسکٹ بال کی شمولیت

اعظم ڈار

پاکستان میں باسکٹ بال کا کھیل اس طرح فروغ نہیں پا سکا تاہم پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کھیل کو فروغ دینے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امید ہےکہ آنے والے وقت میں یہ کھیل بھی دیگر کھیلوں کی طرح پاکستان میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن مختلف ایونٹس کر ارہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کے ساتھ ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی تکنیک کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، اسی حوالے سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشین نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی معاونت اور تعاون سے آل پاکستان رمضان کپ 3x3 بسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔ 

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بہترین باسکٹ بال پلیئرز نے شرکت کی ۔ منصوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مینز اداروں میں آرمی، واپڈا، نیوزی، پولیس سمیت بارہ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا، اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48 کلبوں نے بھی شرکت کی جبکہ خواتین کے 12 کلبوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کو 3x3فارمیٹ میں منعقد کرانے کا مقصد یہ تھا کہ آئندہ ہونے والے ساوتھ ایشین گیمز باسکٹ بال مقابلوں میں اسی فارمیٹ کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے اپنی برتری ثابت کردی ، آل پاکستان رمضان کپ تھری با ئی تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں ڈیپارٹمنٹل ایونٹ جبکہ وویمنز ایونٹ میں آرمی اور لا یکنز کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

اس ٹورنامنٹ میں عمر محمود، یاسر غفور، یاسرمجتبی، چودھری ندیم، انور خان، گل جمال، سعادت جہانگیر ،نوہد احمد ، اہم اہم عالم ،مدثر حسین ،محمد معظم، حمزہ افتخار اور دوسرے نامور ٹیکنیکل آ فشلز نے میچز سپرواز کیے۔

پاکستان آرمی کی ٹیم نے آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں لا یکنز اے کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا خواتین ٹا ئٹل جیت لیا جبکہ واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے لا یکنز اے کلب کو شکست دی۔ آرمی کی آمنہ محسن نے 8 جبکہ ہادیہ نے 3پوا نٹس اسکور کئے۔ 

مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کے فا ئنل میں واپڈا اے نے واپڈا بی کو شکست دی۔ آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کلب کیٹگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کو شکست دیکرٹورنامنٹ کا جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے

صدر بریگیڈ ئیر(ر)افتخار منصور تھےجنہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ سکریٹری اوج ظہور سمیت تمام منتظمین کو بہترین انتظامات فراہم کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہوے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے موقع ملے۔ 

پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر چودھری، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، کرنل (ر) شجاعت علی رانا، قومی ہیڈ کوچ محمد ریاض ملک،محمد اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات اور شہرہوں کی کثیر تعداد نے بھی فائنل میچ دیکھا۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے باسکٹ بال کے فروغ کیلئے بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس سے کھلاڑیوں کو بہترین صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا جبکہ جڑواں شہروں کے شائقین کو بہترین مقابلے بھی دیکھنے کو ملے، امید ہے کہ اس طرح کے مزید مقابلے منعقد کرائے جائینگے تاکہ ملک میں باسکٹ بال کے ٹیلنٹ کو ابھر کر سامنے آنے کا موقع ملے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید