قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کو ترقی دینے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کراچی سپر ہاکی لیگ کاانعقاد کرے گی جس میں نجی اداروں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی حقیقی معنوں میں گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے،یہاں سے جو ٹیلنٹ سامنے آئے گا وہی پاکستان کی گرین شرٹ زیب تن کرنے کا حق دار ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی پر منعقدہ رمضان ہاکی لیگ کا فائنل دیکھنے اور اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن کو نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کا سر پرست اعلی اور ممبر سندھ اسمبلی ریحان اکرم کو سرپرست بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کی موجودہ حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ایک ایسا کھیل جس میں ہم نے دنیا بھر میں راج کیا،آج اس قدر زوال پزیر ہے کہ ہم ایشیا میں بھی مسلسل ہار تے چلے جا رہے ہیں،ممبر سندھ اسمبلی ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے نوعمر بچوں کا کھیل دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،اکیڈمی کے کوچز اور عہدے دار مبارک باد کے مستحق ہیں کہ کسی لالچ کے بغیر ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کو ہر طرح سے بھر پور سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں یہ بہترین ہاکی اکیڈمی ہیں جس کے روح رواں صغیر حسین سکریٹری عظمت پاشا اور خاص طور پر انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار خدمات کو سراتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، تقریب کی صدارت سابق قومی ہاکی کپتان، ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر منیجر اصلاح الدین صدیقی نے کی تقریب میں رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، ایاز محمود ، کامران اشرف، انٹرنیشنل محمد علی خان ، کلب کے چیئرمین اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر امتیاز احمد شیخ، حبیب یونیورسیٹی کے ڈائریکٹر ا سپورٹس عامر صدیقی ، سینیئر ہاکی کھلاڑی نعیم حیدر ، انٹرنیشنل مبشر مختار، مقبول آرائیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جاوید علی میمن، انٹرنیشنل گول کیپر غفور احمد ، ابوذر امراؤ ، اعجاز کھوکھر، تسلیم عثمانی ،مسرور جاوید، جنید اسلم کامران نسیم، فیصل عزیز، ندیم خان، اسماعیل شاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کراچی ایسٹ، ہاجرہ نواب ،شاہین سلطانہ، زرقا ، عارف بھوپالی ڈاکٹر ثمر ال اسلام ، یونس صدیقی ، جنید جہانگیر، محمود ، اعظم خان بھی موجود تھے، حاجی غلام محمد خان نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے۔