• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر کشیدگی: حکومت بلوچستان، دھرنا کمیٹی میں مذاکرات، ڈیڈلاک برقرار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بلوچستان حکومت نے چمن کی صورتحال اور بارڈر کشیدگی پر چمن میں مذاکراتی عمل مکمل کر لیا۔ 

صوبائی وزیر داخلہ اور اسپیکر پر مشتمل وزراء کی کمیٹی نے فریقین کے ساتھ مذاکرات کیے۔ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ حکومتی وفد تجاویز وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گا۔ 

حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد کے مابین ڈیڈلاک برقرار ہے۔ 

ترجمان صادق اچکزئی کے مطابق حکومتی وفد بارڈر مسئلہ کے حل سے قبل شاہراہیں کھولنے پر بضد تھا۔ 

حکومتی وفد تمام مقامات سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ 

ترجمان دھرنا کمیٹی نے کہا ہم بارڈر ایشو پر پہلے پیشرفت چاہتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بارڈر ایشو ہی کیلئے 7 ماہ سے دھرنا اور احتجاج پر بیٹھے  ہیں۔ 

ترجمان دھرنا کمیٹی کے مطابق حقائق سے چشم پوشی اور ہمیں دیوار سے لگانے کے عمل سے حالات خراب ہوئے۔ 

دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور دیگر حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید