• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ نے پرابھاس کے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD کو اس برس کا بھارتی سنیما کا سب سے اہم پروجیکٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اس فلم میں بھارت کے دو علاقوں کے سپر اسٹارز پرابھاس اور امیتابھ بچن ایکدوسرے کے آمنے سامنے نظر آئیں گے۔

اسی وجہ سے فلم کے پرومو میں دونوں کو ایکدوسرے کا حریف دکھایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ایک حالیہ گفتگو میں جسے کالکی کرونیکل کا نام دیا گیا اور اسے وجیانتھی نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

اس میں بالی ووڈ کنگ نے پرابھاس کے پرستاروں سے پرمزاح انداز میں گفتگو کرتے ہوئے معذرت طلب کی اور درخواست کی فلم دیکھنے کے بعد انھیں قتل نہ کیا جائے، ہاتھ جوڑ کے معافی مانگتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ جب ناگ اشوین اس پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کرنے آئے تو وہ ایک تصویر لائے جس میں میرے اور پرابھاس کے کرداروں سے ملتے جلتے عکس تھے۔ اس میں مجھے بہت بڑے جثے کا آدمی دکھایا گیا۔ 

اس موقع پر موجود پرابھاس نے بالی ووڈ سپر اسٹار کے ان ریمارکس پر مسکرا کر جواب دیا کہ سر یہ سب آپکے پرستار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید