• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصاویر سوشل میڈیا
تصاویر سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے گزشتہ روز ممبئی میں اداکارہ کی رہائش گاہ پر سول ویڈنگ کرکے اپنی 7 سالہ محبت کو رشتہ ازدواج میں تبدیل کر دیا۔

اس خاص اور پُر مسرت موقع پر سوناکشی سنہا نے اپنے ہی انداز میں اپنے والدین کی شادی کی یادوں کو تازہ کیا۔

اداکارہ نے اس خاص دن اپنی والدہ پونم سنہا کی ونٹیج چکن کاری ساڑھی اور ان کے زیورات پہن کر اپنی والدہ کے برائڈل لُک کو ری کرئیٹ کیا۔

پونم سنہا نے 44 سال قبل اس شتروگھن سنہا کے ساتھ ہونے والی شادی کے موقع پر اس ساڑھی کو پہنا تھا۔

اب ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی نے اپنی والدہ کی 44 سال پُرانی 9 گز لمبی اسی ساڑھی کو اپنی شادی کے اہم دن پر ایک بار پھر پہن کر ناصرف اپنی والدہ کی یادوں کو تازہ کیا بلکہ اپنے بچپن کا خواب بھی پورا کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے زیورات میں کندن جڑے چوکر، سونے کی چوڑیاں، منگنی کی انگوٹھی اور کندن کی بالیاں پہنیں۔

نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کے لیے سفید تھیم کا انتخاب کیا تھا، دولہا نے بھی اپنی دلہنیا کی میچنگ کرتے ہوئے سفید کڑھائی والے کُرتے اور پتلون سیٹ کا روایتی لباس پہنا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید