• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشاء خان کی سالگرہ پر احد رضا میر کی موجودگی، آخر ماجرا کیا ہے؟

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشاء خان نے زندگی کی تیس بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر اداکار احد رضا میر کی موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

رمشا خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 30ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم بلیک رکھی تھی، اسی وجہ سے سالگرہ میں شریک ان کے دوستوں نے بھی سیاہ لباس زیب تن کیا جبکہ سفید پھولوں سے سجا کیک توجہ کا مرکز بنا۔

صرف کیک ہی نہیں بلکہ ان کی سالگرہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکار احد رضا میر کی موجودگی نے بھی سب کی توجہ سمیٹ لی۔

یوں تو دو سال قبل نشر ہونے والے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل ’ہم تم‘ میں اداکارہ رمشاء خان اور اداکار احد رضا میر کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، بعد ازاں مختلف اشتہارات میں بھی یہ دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔

اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان دونوں کو ایک دوسرے کی تصاویر اور پوسٹ کو لائک کرتے، ان پر تبصرے کرتے دیکھا گیا ہے۔

تاہم اداکار احد رضا میر مختلف پروجیکٹس کے علاوہ کم و بیش ہی کسی تقریب میں نظر آتے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ رمشاء خان کی سالگرہ میں ان کی موجودگی نے کئی سوال کھڑے کر دیئے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ شوز، ساتھی فنکاروں کی شادی یا کسی دیگر نجی تقریب میں بھی شاذ و نادر دکھائی دینے والے احد رضا میر ان کی سالگرہ میں خاص طور سے موجود ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ احد اپنی سابقہ اہلیہ سجل علی کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت نہیں کرتے تھے لیکن رمشاء خان کے ساتھ ہر دوسری تقریب میں نظر آتے ہیں، اس کے ساتھ ہی مذخورہ صارف نے احد رضا سے اس کی وجہ بھی پوچھ لی جبکہ بعض صارفین نے ان کی جوڑی کو پسند بھی کیا اور کہا کہ یہ دونوں ایک ساتھ اچھے دکھائی دیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید