• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا: ٹی ایچ کیو اسپتال کے گائنی عملے کے انکار پر وارڈ کے باہر پیدا ہوا نومولود دم توڑ گیا

’چیو نیوز‘ گریب
’چیو نیوز‘ گریب

عارف والا کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں لیبر روم کے باہر بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بچے کے ورثاء کے مطابق گائنی کے عملے کے انکار پر بچے کی پیدائش وارڈ کے باہر ہوئی۔

بچے کے ورثاء نے بتایا ہے کہ ٹی ایچ کیو اسپتال کے وارڈ کے باہر پیدا ہونے والا نومولود دم توڑ گیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کو تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال اسپتال ریفر کیا گیا تھا جو جانبر نہ ہو سکا۔

ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ذمے دار لیڈی ڈاکٹر، انچارج نرس اور مڈ وائف ہیں۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیت تینوں افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید