• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: گھریلو تنازع پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

بنوں شہر کے قادری محلے میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گھر میں آئے روز چھوٹے بھائی کا جھگڑا رہتا تھا، اس سلسلے میں آج اُس کے 3 ماموں پشاور سے صلح کروانے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق بڑوں نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے بھائی کو علیحدہ کردیا جائے، اسی دوران تلخ کلامی ہوئی، جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے چچا اور 3 ماموں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید