• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر نے 5 راہداریوں کی تیاری کیلئے مل کر کام کرنے کا اظہار کیا، پاکستان

چینی وزیر لیوجیان چاو وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان پر آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ چینی وزیر نے پاکستان کے ساتھ 5 راہداریوں کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے کا اظہار کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ان راہداریوں کا مقصد سی پیک کا اپ گریڈیڈ ورژن لانا ہے۔ 

انھوں نے کہا چینی وزیر نے پاک چین تعلقات کے مزید فروغ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا چینی وزیر نے سی پیک پر وسیع سیاسی اتفاق رائے اور باہمی تعاون کے مزید پلیٹ فارمز کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔ 

چینی وزیر نے چین کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید