عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر پارلیمنٹ استعمال ہو رہی ہے اور جو استعمال کر رہے ہیں ان کی بات نہیں ہو رہی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا کچھ اور تھا مگر کارروائی یہاں سے عدلیہ اور ججوں کو جواب دینے کی ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کہاں ہیں؟ پارلیمنٹ اسے کیوں اپنی توقیر نہیں سمجھتی کہ اس کا ایک سینیٹر لاپتہ ہے، پارلیمنٹ کی عزت بہت اہم ہے، اس کو ذاتی ایجنڈا نہ بنایا جائے۔
سییٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جب ایوان کی توقیر کی بات ہوگی ہم ایوان کے ساتھ ہوں گے، جس طرح سے اجلاس بلایا گیا اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اس کا مقصد ایک ہے، یہ مقصد کئی ہفتے سے مسلسل نظر آرہا ہے۔